ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ

مریم نواز کا نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

 ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔ اس سے پہلے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان کورٹ کیلئے بیمار اور ریلی کیلئے تیار ہیں، عدالت میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا ریلی میں؟ عمران خان نے اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دیے اور قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں۔