عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ، اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی اونچی اُڑان

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ، اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی اونچی اُڑان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری،متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں فی کلو 10 روپے تک کا اضافہ۔سرکاری نرخ نامے پر مقرر قیمت میں سبزیوں کی خرید شہریوں کے لئے خواب بن گئی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوگئی.

شملہ مرچ 10 روپے اضافہ سرکاری نرخ 90 روپے مقرر بازار میں 120 روپے کلو،بھنڈی 10روپے اضافہ سرکاری نرخ 200 روپے مقرر بازار میں 250روپے تک کلو،لیموں چائنہ 10 روپے اضافہ سرکاری نرخ 125 کی بجائے 150روپے کلو فروخت ہوئے۔ بینگن 4 روپے اضافہ سرکاری نرخ 68 بازار میں 80 روپے کلو،پھول گوبھی 4 روپے اضافہ سرکاری نرخ 68 بازار میں 90روپے کلو،حلوہ کدو 6 روپے اضافہ سرکاری نرخ 74روپے بازار میں 90روپے کلو،آلو درجہ اول سرکاری نرخ 45 کی بجائے 60روپے کلو،آلو درجہ دوئم 38 کی بجائے 50 روپے کلو فروخت ہوئے۔

پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 150 روپے کی بجائے 200 روپے تک کلو،پیاز درجہ دوئم 128 کی بجائے 150 روپے کلو،ٹماٹر درجہ اول سرکاری نرخ 48 روپے مقرر بازار میں 70روپے کلو،ٹماٹر درجہ دوئم 40 کی بجائے 50 روپے کلو فروخت ہوئے۔اسی طرح لہسن دیسی 245 کی بجائے 280،لہسن چائنہ 340 کی بجائے 400 روپے کلو،ادرک تھائی لینڈ سرکاری نرخ 630 بازار میں 700روپے کلو فروخت ہوا۔

کھیرا 68 کی بجائے 80روپے،مولی 35 کی بجائے 50 روپے کلو، گاجر دیسی 60 کی بجائے 70،گاجر چائنہ 47 کی بجائے 60 روپے کلو، ساگ 30 کی بجائے 40،پالک دیسی 40 کی بجائے 50،پالک فارمی 30 کی بجائے 40روپے کلو،چھولیا 140 کی بجائے 160،مونگرے 100 کی بجائے 120روپے کلو،سبز مرچ اول سرکاری نرخ 120 کی بجائے 150 روپے کلو،سبز مرچ دوئم 74 کی بجائے 90روپے کلو فروخت ہوئی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے