(قذافی بٹ)لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، حکومت نے گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کا اندرونی حصہ بھی عوام کے لیےکھولنے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیاگیاکہ گورنر ہاؤس کا اندرونی حصہ بھی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، عوام تاریخی عمارت کو اندر سے بھی دیکھ سکیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ گورنر ہاؤس کی اندرونی عمارت کیلئے گائیڈ ٹور رکھا جائے گا، گورنرہاؤس ہفتہ اور اتوار کو کھولا جائے گا۔ عوام صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک گورنر ہاؤس دیکھ سکیں گے۔