ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2031 تک 2 کروڑ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا روڈ میپ جاری

2031 تک 2 کروڑ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا روڈ میپ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پانچ سالہ شیڈو ڈویلپمنٹ پلان جاری کردیا 2031 تک 2 کروڑ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا روڈ میپ جاری کردیا گیا۔

 2026 سے 2031 تک جی ڈی پی کی شرح 8.5 فیصد ، ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 78 ارب ڈالرز اورکرنٹ اکاونٹ خسارہ پانچ فیصد سر پلس کرنے کا تخمینہ جاری کردیا گیا ۔معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈو ڈویلپمنٹ پلان میں آئندہ پانچ سال میں ملکی معاشی شرح نمو کی رفتار کو بڑھانے کے لیے اصلاحات تجویز کیے گئے ہیں جن کے تحت ٹیکسوں میں کمی ، کاروباری آسانیاں اور بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں ای پی بی ڈی نے پانچ سال میں 35 ارب ڈالرز کے تجارتی خسارے کو زیرو کرنے کا پلان پیش کیا ہے جس کے تحت ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 78 ارب ڈالرز اور درآمدات 63 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 88 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ای پی بی ڈی نے 2031 تک بیرونی فنانسنگ کی مد میں 29 ارب ڈالرز کی آمدن ، پانچ سال میں ترسیلات زر 40 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 60 ارب اور  زرمبادلہ کے ذخائر 63.5 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا پلان جاری کردیا ہے ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے پانچ سال میں شرح سود 11.5 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کرنے اور مہنگائی کی شرح 5 فیصد تک محدود کرنے کا پلان جاری کیا گیا ہے۔

پانچ سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 10.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد ، مجموعی قومی بچت کی شرح 12.5 فیصد سے 22.5 فیصد زرعی شعبہ کی پیداوار 3.6 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد ،  صنعتی شعبہ کی پیداوار 4.3 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد خدمات کے شعبہ کی پیداوار 4.8 فیصد سے بڑھا کر 9.6 فیصد قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے 60 فیصد سے کم کرنے اورپانچ سال میں فی کس آمدن 2900 ڈالرز سالانہ کرنے کا پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔