ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں. تاہم عدالت نے ٹیکس کے نفاذ پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس حسن نواز مخدوم نے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،اور اس معاملے پر آئندہ سماعت کیلئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں. درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق حکومت نے اسمبلی کو بائی پاس کرکے زرعی ٹیکس بڑھایا اور آئی ایم ایف دباؤ پر آئین قربان نہیں کیا جا سکتا، وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ غیر شفاف ٹیکس نظام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے زرعی انکم ٹیکس میں اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔