عابد چودھری: شہر میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے واقعات میں ایک بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقے میں 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ متوفی کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرے واقعے میں ملت پارک، ندیم شہید روڈ کے قریب 38 سالہ شخص عمارت کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق متوفی نشے کی حالت میں تھا، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے دونوں مقامات سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعات کی اصل نوعیت معلوم کی جا سکے۔
بعد ازاں دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔