ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون گرفتار

گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار خاتون کی شناخت نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر بھیک مانگنے کے بہانے مختلف علاقوں میں گھروں اور ہوسٹلز کی ریکی کرتی تھی۔

ایس ایچ او اچھرہ آصف مانگٹ کے مطابق ملزمہ مناسب موقع ملنے پر گھروں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ملزمہ نے اچھرہ کی شیر شاہ کالونی میں ایک گھر سے نقدی چوری کی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس سے وابستہ دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق ملزمہ کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر ممکنہ جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔