سٹی 42 : سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کےسمر کیمپس کی فیسوں میں 200فیصد تک اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال سوئمنگ کیمپ کےلئے بچوں کو 15 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی۔
گزشتہ سمر سیزن میں سوئمنگ کیمپ کی فیس 5ہزار روپے تھی۔
سپورٹس بورڈ کے مطابق ٹینس، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، فٹبال، تائیکوانڈو کے سمر کیمپ کی فیس میں 80فیصد اضافہ کیا گیا، باکسنگ، ووشو، آرچری، سکوائش ،کرکٹ کے سمر کیمپ کی فیس میں بھی 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی، اتھلیٹس اور یوگا کے سمر کیمپس میں رجسٹریشن مفت ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپورٹس بورڈ نے فیسیں کم نہ کیں توغریب بچے سرکاری سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔