ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت رجحان،ڈالر سستا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت رجحان،ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد کاروبارکا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

 اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار172 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 خیال رہے کہ 5 جون کو مارکیٹ تاریخی بلندی 1 لاکھ 22 ہزار 281 کی سطح تک پہنچی تھی، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 7 پیسوں تک کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔