ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کاروباری لین دین کے تنازعہ پر تین افراد کو قتل کا معاملہ ،تہرے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم میسر حسین کو لاہور ہائیکورٹ نے بری کردیا ,دو رکنی بنچ نے وقوعہ کا کوئی چشم دید گواہوں نہ ہونے پر مجرم کو مقدمہ کے 7 سال بعد بری کیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی , وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ سترہ ، ڈسکہ ضلع سیالکوٹ نے 2018 کو نیاز احمد ، احمد نیاز اور فیض کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،تہرے قتل کیس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے درج ہوا ، بعد میں تعتیمہ بیان کے ذریعے میسر اور اس کے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ، وجہ عناد ثابت نہیں ہوتی ، موقع کا کوئی چشم دید گواہ بھی نہیں ، ملزم کے دیگر چار شریک ملزمان کو پہلے ہی ٹرائل کورٹ بری کرچکی ہے،،ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم میسر حسین کو سزائے موت کا حکم سنایا ، سرکاری وکلاء کی جانب سے مجرم میسر حسین کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی گئی ، سرکاری وکلاء نے کہا پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل اور فرازنک رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے،،ٹرائل کورٹ نے بھی میرٹ پر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، مدعی اور سرکاری وکیل مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت کے باوجود عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer