وسیم احمد :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ویلڈن ثناء میر،پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا، سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا،ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ،ویمنز کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں ،ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں سنگِ میل ہے،ثناء میر نے خواب دیکھا،محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ثناء میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے،ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے،ثناء میر نے محنت، لگن ،جہد مسلسل سے یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔
یہ کامیابی ثناء میر کیساتھ پاکستان وویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے،ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی ویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کرینگی۔