ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر ہال آف فیم میں شامل 

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر ہال آف فیم میں شامل 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو شامل کرلیا گیا۔

 39 سالہ ثناء میر آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کرکٹ کی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر ہیں۔

 ثناء میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی آٹھویں کرکٹر ہیں، آئی سی سی ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد شامل ہیں۔