ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع

سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔
پہلی حج پرواز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی جس میں مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 عازمین سوار ہوں گے۔

حج مشن کے مطابق وطن واپسی کا یہ آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا اور تمام حاجی مرحلہ وار وطن واپس لوٹیں گے۔

ایئرپورٹ پر عازمین حج کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔متعلقہ ادارے حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔