گرمی کی شدت کم کرنے والے مشروبات

گرمی کی شدت کم کرنے والے مشروبات
کیپشن: Drinks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جب گرمی کی شدت میں حددرجہ اضافہ ہوجائے تو شہری بھی ٹھنڈے مشروبات کا رخ کرتے ہیں، مشروبات میں سکینجین کا اپنا ہی مقام ہے، جو وٹامن سی اور جسم کے نمکیات بھی پورے کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یوں تو موسم سرما میں کئی مشروبات بنتے اور شہریوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں لیکن شہریوں کی ایک بڑی تعداد کی ابھی اولین ترجیح سکینجین ہے، گرمی کے موسم میں جب جسم سے پسینہ کی شکل میں پانی کی کمی اور نمکیات کا اخراج ہوتا ہے تو ایسے میں جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے وٹامن سی کی تعداد بڑھانے میں سکینجین کا کردار بہت اہم ہے۔

شہر میں اب بھی سینکڑوں سکینجین کے ٹھیکوں پر شہریوں کا رش نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے سخت موسم میں سکینجین کا کوئی جوڑ نہیں۔دوسری جانب شہریوں کی کثیر تعداد نے لسی کو گرمی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں لسی گرمی کے احساس کو کم کرتی ہے،تو وہیں یہ جگر کی گرمی بھی دور کرتی ہے۔ دہی اور دودھ سے تیار کر دہ چاٹی کی لسی پنجاب کی پہچان بھی سمجھی جاتی ہے۔

موسمی پھل کیری کے صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں، گرمیوں میں کیری کا استعمال بطور سلاد یا اس کی چٹنیاں بنا کر بھی کیا جاتا ہے۔ کیری کے شربت کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور گرم موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، اس میں موجود اجزاء جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔