نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایک ارب سے زائد کا جرمانہ

Housing Society Fine
کیپشن: Housing Society Fine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے ایک ارب نو کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کرنے کے بعد فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب سوسائٹی پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔ پاک عرب سوسائٹی پر سال  2016  کی خفیہ بنک ٹرانزیکشن کے معاملہ پر  100 فیصد کے حساب سے 1 ارب 9کروڑ روپے جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب سوسائٹی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے پاک عرب سوسائٹی کو سال 2016 کی خفیہ بینک ٹرانزیکشن کے معاملہ پر عائد کئے گئے انکم ٹیکس کے ساتھ سو فیصد کے حساب سے 1ارب 9کروڑ روپے جرمانہ کردیا ہے۔

ایف بی آر نےسال 2016 میں خفیہ بینک اکاؤنٹس سے 3 ارب 66کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر پاک عرب سوسائٹی کا آڈٹ کیا۔ ایف بی آر نے خفیہ ٹرانزیکشز کرنے پر پاک عرب سوسائٹی پر 1ارب نو کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کیا تھا، پاک عرب سوسائٹی کو انکم چھپانے پر جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔