(حسن خالد)ٹاؤن شپ غوثیہ چوک کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور کی پراسرار ہلاکت۔ رکشہ ڈرائیور کی لاش واش روم سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کی واش روم سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ 32 سالہ رکشہ ڈرائیور واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا، موت کی وجہ تاحال پتہ نہیں لگ سکی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی، حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب مزنگ کے علاقہ لٹن روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، موٹر سائیکل سوار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔