شہر میں گرمی کی شدید لہر، ہائی الرٹ جاری

شہر میں گرمی کی شدید لہر، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر کہتے ہیں کہ شہری گرمی سے بچاؤ کیلئے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں، پانی زیادہ پینے اور تازہ خوراک کے استعمال کی بھی ہدایت کردی۔

گرمی کی حالیہ لہر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ 5 روز کے دوران شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے اڑھائی ہزار سے زائد مریض داخل کیے گئے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ شہری گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے ناقص خوراک کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے صوبے بھر کے ہسپتالوں کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔