اراکین اسمبلی کے لیے اچھی خبر

اراکین اسمبلی کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی خصوصی ہدایت پر ایم پی اے ہوسٹل فیز 2 اور پیپلز ہاؤس کے اے بلاک کی تعمیر نو کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اراکین اسمبلی کی رہائشگاہ کے لیے 1940 میں پیپلز ہاؤس تعمیر کیا گیا جو اب کافی خستہ ہال ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی ہدایت پر پیپلز ہاؤس کے اے بلاک کی تعمیر نو کے لئے بجٹ میں 180 بلین فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

جس سے پیپلز ہاؤس کے اے بلاک میں 26 سویٹ رومز تعمیر کیے جائیں گے۔ ایم پی اے ہوسٹل فیز ٹو کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جارہا ہے، جہاں 98 کے قریب سویٹ رومز تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔