سٹی 42: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار ربیکا گرینسپان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
اسحاق ڈار نے عالمی امن کیلئے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیا ۔ نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کو پائیدار امن کیلئے ناگزیر قرار دے دیا،
اسحاق ڈار نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔ پاکستان نے عالمی قوانین اور معاہدوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔