ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے امیدوار میکی سال کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے امیدوار میکی سال کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے امیدوار میکی سال کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔ 

ترجمان نائب وزیر اعظم کے مطابق سابق صدر گنی بساؤ عمرہ امبالو بھی ملاقات میں شریک، عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کا کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 
 نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد و اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے، عالمی امن کیلئے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام ضروری ہے، فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ۔ اسحاق ڈار نے  اقوام متحدہ سے ابھرتے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردار بڑھانے کی امید  ظاہر کی ۔ پاکستان کا عالمی امن، ترقی اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا