ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کے 42 افسران کا لاہور میں تربیتی دورہ، انتخابی امور پر بریفنگ

الیکشن کمیشن کے 42 افسران کا لاہور میں تربیتی دورہ، انتخابی امور پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 42 نو تعینات افسران نے سہ ماہی تربیتی پروگرام کے تحت لاہور میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سنٹرل پولیس آفس اور پلڈاٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے شرکاء کو انتخابی نظام اور انتظامی امور پر جامع بریفنگ دی، جبکہ سنٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی آپریشنز سرفراز ورک نے انتخابی سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ تربیتی وفد نے جدید الیکشن کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

وفد نے پلڈاٹ کا دورہ بھی کیا جہاں احمد بلال محبوب نے جمہوریت کے فروغ اور انتخابی عمل کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔ ڈی جی ٹریننگ نگہت صدیق نے تربیتی پروگرام میں تعاون پر صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب پولیس اور پلڈاٹ کا شکریہ ادا کیا۔