ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے حکام کا فیصلہ، بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی بند رہے گی

ریلوے حکام کا فیصلہ، بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بلوچستان سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل  رہے گی۔
محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی جو ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث آج جمعہ 10 جولائی کو بھی معطل رہےگی۔

 پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی ہے جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی،ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔