سٹی 42: شفیق آباد میں کھوکھر ٹاؤن پلاسٹک گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا
پولیس کے مطابق گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار ملبے تلے دب گئے،3ریسکیو اہلکاروں کو ملبے سے نکال لیا گیا،ایک ریسکیو اہلکار کی تاحال ملبے تلے موجودہونے کی اطلاع ہے،گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھے،آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت اچانک گر گئی،پلاسٹک گودام میں دوپہر 12 بجے کے قریب آگ لگی تھی،پولیس اور ریسکیو 1122 کی مزید ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App