ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے؛ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے؛ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں، بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں، بابر اعظم بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہا ہے۔ 

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے، کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب اوپنر کے آپشنز ہیں، حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہونگے، حسن علی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 

مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کی غیر موجودگی میں ہم نے دوسروں کا موقع دیا ہے، ایسے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، حارث روف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ کسی بلے باز کو یہ نہیں کہا کہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں۔ اگر ہم ٹی 20 میں پیچھے ہیں اس کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے۔