ویب ڈیسک : سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی، بل کے تحت سرپلس ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا۔
ابرار احمد کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ بل کی منظوری سے 18 ویں ترمیم کے سبب غیر فعال ادارے ختم کردیئے جائیں گے ، بل کے تحت سرپلس ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی کمیٹی نے نیشنل اسکول پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت نیشنل اسکول پبلک پالیسی آرڈیننس میں لفظ وفاقی حکومت کےبجائے مجازاتھارٹی استعمال ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے آسان کاروبار بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔