کلیم اختر:محکمہ پرائس کنٹرول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر عملدرآمد جاری ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر ملازمین و افسران کی تربیتی نشستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نظام کو مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔
150افرادکی پرائس کنٹرول اینڈکماڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ٹریننگ سیشنزکاانعقاد کر دیا,ٹرینرجلال جمیل نےمحکمےکی ایپلی کیشنز ، پورٹلزاورفیلڈآپریشنزبارےآگاہی دی,پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام پرائس مانیٹرنگ سٹاف کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ ،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی تربیتی سیشنزکےشرکاسےگفتگو کی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ محکمانہ امور بارے افسران کی استعداد کار بڑھانے سے فیلڈ آپریشن میں بہتری آئے گی، پرائس مانیٹرنگ سٹاف کی ٹرینگ سے ڈیٹا کولیکشن میں مزید بہتری آئے گی۔
دوران ٹریننگ سٹاف سے فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل بارے دریافت کیا گیا۔