فاران یامین : کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،شہر میں ایک ہی رات میں 2مختلف پولیس مقابلے ہوئےاِن مقابلوں میں 2مبینہ ڈاکو مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلےاسلام پورہ اورشاہدرہ کےعلاقہ میں ہواشاہدرہ میں ہونیوالے مقابلہ میں شہزادعلی نامی ملزم ماراگیا،اسلام پورہ میں مبینہ مقابلہ میں نصیب رزاق نامی ملزم مارا گیا،،اسلام پورہ میں ہلاک ملزم نصیب پولیس کی زیر حراست تھا،شاہدرہ میں اشتہاری کی گرفتاری کیلئے 3 موٹر سائیکل سواروں کورکا، تو ایک ملزم مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان اپنی ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے، ملزمان کےساتھی آئے فائرنگ کی اور فرار بھی ہوگئےہلاک ملزمان چوری، ڈکیتی، رابری، پولیس مقابلہ میں ملوث تھے،ہلاک ملزمان پیسے لے کر شہریوں کو قتل یا زخمی کر دیتے تھے۔
دونوں مبینہ پولیس مقابلے سی آئی اے کوتوالی کی جانب سے کئے گئے۔