ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی، موبائل  پرآخری میسج کس کا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

 حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی، موبائل  پرآخری میسج کس کا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد سے شروع کی گئی تحقیقات میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی لگتی ہے، فلیٹ سے ملے کھانے پینے کے سامان پر زائد المیعاد (ایکسپائری) کی تاریخ 2024 کی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں، اداکارہ کے موبائل فون میں آخری میسج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی، حمیرا اصغر کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہوا تھا۔

 اسد رضا کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں، قانونی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔