شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،  عمران کشور

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ایس ڈی پی اوز انویسٹی گیشن سے میٹنگ  ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں انویسٹی گیشن کے تمام سرکل ڈی ایس پیز  نے شرکت کی اور  کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔ زیر تفتیش مقدمات،پینڈنگ روڈز،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت کی بھی ہدایت کر دی  ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ ون فائیو کال پر بروقت ریسپانس کریں،کرائم سین سے فوری شواہد اکٹھے کریں، ایمرجنسی کال پر ریسپانس ٹائم سمیت زیر تفتیش مقدمات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ جدید ٹولز،ڈیٹا اینالسز سمیت آٹی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔ 

تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے پراسیکیوشن افسران کی معاونت لیں۔ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے  تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،عزت و احترام سے پیش آئیں۔بہترین کارکردگی پر افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔