ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے آفس کو جلاے اور عسکری ٹاور پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے یاسمین راشد کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے، مہلت دی جائے۔