ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفیک پولیس کا عید پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ

Challan
کیپشن: Challan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سی ٹی او لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی جبکہ سگنل، ون وے ٹریفک، ریسنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی، ون ویلنگ، ریسنگ اور ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی جبکہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشہ کو بند کر دیا جائے گا۔ والدین کیطرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد گاڑی یا موٹر سائیکل واپس دی جائے گی۔