ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی شاپنگ نہ کرانے پر بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی

عید کی شاپنگ نہ کرانے پر بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی
کیپشن: شوہر سے ناراض خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: شوہر نے عید کی شاپنگ نہ کروائی تو بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی، خاتون نے شوہر کیخلاف سیشن عدالت میں کیس دائر کر دیا۔

ثوبیہ شوکت نامی خاتون نے اپنے آٹھ سالہ بچے ریحان کو باپ سے لینے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سجاد قاسم نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے مجھے اور بچے کو عید کی شاپنگ نہیں کروائی۔ شاپنگ کیلئے رقم کا مطالبہ کیا تو صاف انکار کر دیا جس پر لڑائی ہو گئی اور وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔

خاتون کا کہنا تھا وہ اب خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، خاوند ضروریات کا خیال نہیں کرتا۔ خرچے کیلئے کم رقم دیتا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر مار پیٹ کرتا ہے۔ خاتون نے استدعا کی اس کا آٹھ سالہ بچہ خاوند سے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت کے حکم بچہ اور خاوند عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آٹھ سالہ بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا۔