ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج آسمان پر سیارہ مشتری چمکے گا، شہری چھت پر براہ راست دیکھ سکیں گے

 آج آسمان پر سیارہ مشتری چمکے گا، شہری چھت پر براہ راست دیکھ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر آگئی ۔

 ماہرینِ فلکیات کے مطابق پاکستان میں مشتری کا مشاہدہ شام 6:34 بجے سے صبح 6:45 بجے تک دیکھا جا سکے گا۔مقابلے کے باعث مشتری زمین کے قریب ترین مقام پر، سال کا سب سے روشن منظر ہو گا۔مشتری غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا، پوری رات آسمان میں موجود رہے گا۔سیارہ مشتری اس موقع پر سب سے زیادہ بڑا اور چمکدار دکھائی دے گا۔

مشتری برجِ جوزا میں موجود ہوگا، صاف آسمان میں مشتری  آنکھ سے بھی واضح دکھائی دے گا۔دوربین یا چھوٹی ٹیلی اسکوپ سے مشتری کی نمایاں پٹیاں نظر آئیں گی۔

مشتری کے چار بڑے چاند آئیو، یوروپا، گینیمیڈ اور کالسٹو بھی مشاہدے میں آئیں گے۔سیارہ مشتری کا یہ شاندار فلکی مظاہرہ دوبارہ اگلے سال ہی دیکھنے کو ملے گا