ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی، پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

شدید سردی، پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، تاہم نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اسکولوں اور کالجوں میں  موسم کی  چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ رانا سکندرحیات نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا، بچوں کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آج دوپہر 3 بجے میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی بتا دیتا ہوں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سردی کی شدت کے باعث والدین کی اکثریت نے سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔