سٹی 42: لاہور شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمت نے عوام کی کمر توڑ دی ۔
چکن کی قیمت ریکارڈ 600 روپے فی کلوگرام پر ٹریڈ ہونے لگا جبکہ سرکاری قیمت 595 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔
فارم زندہ چکن 383 روپے فی کلو، تھوک میں 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈے بھی بلیک میں 340 روپے فی درجن تک جا پہنچے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیادی غذائیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط اور غریب طبقے کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔