ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کے کیسز میں اضافہ

سردی کی شدت میں اضافے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کے کیسز میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکرارشد:سردی کی شدت میں مزید اضافے کے باعث شہری بڑی تعداد میں نزلہ، زکام اور کھانسی جیسے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

 ماہرین صحت کے مطابق شدید سردی خاص طور پر بزرگ افراد اور کم عمر بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے انہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماہرِ طب پروفیسر محمد حسین کا کہنا ہے کہ اگر باہر نکلنا ناگزیر ہو تو سر، کان اور ناک کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھا جائے تاکہ سردی کے اثرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹرز اور ماہرین غذائیت کے مطابق سرد موسم میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال جسم کو بیماریوں کے خلاف مضبوط بناتا ہے۔ شہریوں کو مچھلی، دودھ اور دیگر غذائیت سے بھرپور اشیاء کا استعمال بڑھانا چاہیے، کیونکہ مضبوط قوتِ مدافعت ہی انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے کے قابل بناتی ہے۔