وقاض احمد:شادمان پولیس کی کارروائی ،واردات کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم پرائیویٹ کمپنی میں بطور کیشئر ملازمت کرتا تھا۔
ملزم نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی، 2افراد شادمان مارکیٹ کے قریب رقم اور موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار، ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا ،اعتراف جرم کر لیا۔
ایس ایچ او شادمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔