ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی

 اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کئے جانے کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

  لاہور میں 10 روپے اضافے کےبعد چینی 160 روپے فی کلو ہو گئی۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔ چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے ، اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کرے گا۔