ہری پور؛ تربیلہ ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کرنیوالےغیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثہ، 35 ورکرز زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہری پور میں تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والےغیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثہ، غیر ملکی کمپنی کے  35 ورکرز زخمی ہو گئے۔

 تربیلہ ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی ٹی 5 کے ورکرز کی بس  بریک فیل ہونے کے باعث درخت سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو فوری طور پر توسیعی منصوبہ کے اندر لگائے میڈیکل کیمپ منتقل کیا گیا۔

 شدید زخمی ہونے والے 18 ورکرز کو تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کو کیمپ کی چاہنز ہسپتال سے مرہم پٹی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔