لکی مروت؛ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

 لکی مروت؛ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ ہلاک ہوگئے۔ 

لکی مروت کے علاقے میں  ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوئی۔ 


 دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دو جانباز شہید ہوئے۔  شہداء میں بھمبر کے 29 سالہ سپاہی محمد افضل، مانسہرہ کے 27 سالہ سپاہی ابرار حسین شامل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔ ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لکی مروت میں فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس, بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان اپنی جانیں قربان کرکے دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے پاک کر رہے ہیں۔ شہید محمد افضال اور شہید ابرار حسین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہماری دھرتی ماں دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگی انشاءاللہ ۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے شہید فوجی جوانوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔