ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان; فائرنگ سے آزاد امیدوار  ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان; فائرنگ سے آزاد امیدوار  ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے کے پی اسمبلی  کے لیے آزاد امیدوار  ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں  تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد  امیدوار  ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔

 گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2 افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ  ملک کلیم اللہ  پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے، لاشیں سپتال منتقل کردی گئی ہیں۔