جعلی عامل کیسے کم عمر لڑکیوں سے پیسے بٹورنے لگے؟

جعلی عامل کیسے کم عمر لڑکیوں سے پیسے بٹورنے لگے؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کالے جادو کا فراڈ کرنے والے  تین جعلی عامل گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کم عمر لڑکیوں کو کالے جادو کا جھانسہ دے کر ان سے ان کی تصاویر منگواتے تھے۔ تصاویر منگوانے کے بعد   انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد اکرم ،شبیر احمد اور عبدالاحد شامل ہیں۔

ملزمان سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا قبضے میں لے لیا گیا  ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان اب تک ہزاروں افراد سے لاکھوں روپے بھی بٹور چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر