(عابد چوہدری )پوسٹ آفس کی غفلت کے باعث ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا ٕ کاشکار،سال 2022کی ڈاک ٹکٹس تاحال جاری نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق لرنر اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنوالے والے شہری ٹریفک سینٹرز اور دفاتر کے چکر لگانے لگے،سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں سے معذرت کرکے ان کو واپس بھجوانے لگا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈرائیونگ ٹکٹس ختم کر کے فیس بنک میں جمع کروانے کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی فیس بینک میں جمع کروانے کی منظوری کے بعد ٹکٹس سسٹم کیا جائے گا۔ہرسال نئے سال کی آمدکے موقع پر شہریوں کو ٹکٹس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔