سگیاں روڈ منصوبے میں بڑی پیشرفت

 سگیاں روڈ منصوبے میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کےداخلی و خارجی راستے سگیاں روڈ منصوبے میں بڑی پیشرفت ، ایل ڈی اے نے سگیاں روڈ کے لئے سات تعمیراتی کمپنیاں پری کوالیفائی کرلیں ، حبیب کنسٹرکشن سروسز ، خالد روف کمپنی سمیت سات پری کوالیفائی کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
 ایل ڈی اے نے سگیاں روڈ کے لئے سات تعمیراتی کمپنیاں پری کوالیفائی کرلیں ہیں ۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز ، خالد روف کمپنی کو پری کوالیفائی کرلیا گیا ۔ سعد اللہ خان برادرز ، کے این کے پرائیویٹ لمیٹڈ کو پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے ۔ این ایل سی ، سلطان محمود اینڈ کمپنی کو پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے ۔ زوریز انجنئیرنگ کمپنی کو بھی پری کوالیفکیشن کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے تین ارب چالیس کروڑ کی لاگت سے سگیاں روڈ کی تعمیر و بحالی کرے گا ۔ سگیاں روڈ سے پھول منڈی چوک تا فیض پور انٹر چینج تک روڈ کی تعمیر و بحالی ہوگی ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے ٹو مظہر حسین خان نے پری کوالیفائی کرنے کا مراسلہ جاری کیا ہے