ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2بہنوں کا قتل،گرفتار ملزم کا تہلکہ خیزبیان

2بہنوں کا قتل،گرفتار ملزم کا تہلکہ خیزبیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیاگیا، عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاہنہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان پر دو بہنوں ساجدہ اور عابدہ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔ملزم ممتازکی ساجدہ سے دوستی تھی،لڑکی نے گھر بلایا اور قابل اعتراض ویڈیو بنائی۔ملزم ممتاز نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ساجدہ بلیک میک کر رہی تھی،ممتاز نے اپنے فیکٹری ورکر دوست کوساتھ ملاکردونوں کواغواء کیا اور پھرقتل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  کاہنہ میں دو بہنوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا، زیر حراست ملزمان نےدوران تفتیش قتل سے انکار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ساجدہ کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے نعیم نامی شخص نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ پولیس نے دونوں بہنوں کی لاشیں کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے دیں تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ساجدہ کا سب سے زیادہ رابطہ اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے نعیم نامی شخص سے تھا جبکہ نعیم نے واقعہ کے بعد سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔تفتیش میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ دونوں بہنوں کو ایک ہی مقام پر قتل کرنے کے بعد لاشیں الگ الگ مقامات پر پھینکی گئیں۔ 

یاد رہے چند روز قبل دونوں بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئی تھیں، دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جنہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ 26 نومبر کو بازار جانے کے بعد لاپتہ ہوئیں۔ دونوں کو آخری کال فیکٹری کے دو لڑکوں کی آئی تھی جس پر شبہ تھا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer