(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز اور ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل تبدیل کردیے گئے، ڈاکٹر محمد شفیق کو ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز تعینات کر دیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے دو اہم عہدوں پر تعینات افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ڈاکٹرمحمد شفیق کو ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز جبکہ ڈاکٹرعصمت اللہ کو ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعصمت اللہ شعبہ زوالوجی میں پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ ڈاکٹرمحمد شفیق انسٹیٹیوٹ آف ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ کے پروفیسر ہیں۔