نئے سال میں پولیس کا مزاج شاہی ہو گیا

نئے سال میں پولیس کا مزاج شاہی ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سال بدل گیا مگر پولیس کا رویہ نہ بدلا،  نئے سال کے پہلے10 روز میں پولیس کیخلاف  1500سے زائد شکایات موصول،صوبے بھر میں 800 متاثرہ شہریوں نےمقدمات درج نہ کرنے پر سی پی او سےرابطہ کر لیا۔

پولیس کے اپنے ہی اعداد وشمار کے مطابق نئے سال کے پہلے10 روز میں پولیس کیخلاف  1500 سے زائد  شکایات ایف آئی آر اندراج نہ کرنے، ناقص تفتیش، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی موصول ہوئی ہیں، لاہور پولیس کیخلاف300 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں زیادہ تر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی شکایات ہیں، فیصل آباد پولیس کیخلاف 200، ملتان پولیس کیخلاف150 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب بھر میں 850 شکایات ایف آئی آرز درج نہ کرنے کی موصول ہوئیں، جبکہ ناقص تفتیش کی 247 شکایات ہیں، جبکہ رشوت اوراختیارات کے ناجائز استعمال کی210 شکایات درج کرائی گئیں، شہریوں کی جانب سےآن لائن شکایات آئی جی آفس کوموصول ہوئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer