لاہور کے متعدد تھانوں کے انچارج تبدیل

لاہور کے متعدد تھانوں کے انچارج تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے رات گئے شہر کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے، ناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او وقاص بخاری کو تھانہ ہربنس پورہ، ایس ایچ اوصفدر سجاد کو تھانہ سندر، عاطف ملک کو تھانہ ٹبی سٹی، ندیم خالد کو تھانہ گڑھی شاہو، اختر علی کو تھانہ مصری شاہ، محمد سہیل کو تھانہ پرانی انار کلی، احمد عدنان کو تھانہ لاری اڈہ، ریحان انور کو تھانہ شاہدرہ، امین بٹ کوتھانہ نیو انار کلی اور دیس محمد کو تھانہ مزنگ تعینات کردیا گیا۔

ایس ایچ او حافظ طارق کو تھانہ اسلام پورہ، محمد عمران کو تھانہ مصفطیٰ آباد، ثقلین شاہ کو تھانہ رائے ونڈ سٹی، عاصم حمید کو تھانہ شالیمار، عمران محبوب کو تھانہ ڈیفنس اے، سہیل کاظمی کو تھانہ پرانی انارکلی، سعید انور کو تھانہ اکبری گیٹ، زاہد محمود کو تھانہ اقبال ٹاؤن اور جاوید اقبال کو تھانہ مانگا منڈی ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سندر محمد عرفان، ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی مقصود خان، ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر، ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ محمد آفتاب، ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس اور ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی بڑھتی شرح پرقابو پانے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نےمتعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کیےہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer