کچن گارڈنگ کورس مکمل، سرٹیفیکٹ تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد

کچن گارڈنگ کورس مکمل، سرٹیفیکٹ تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے3 مہینے کا کچن گارڈننگ کورس مکمل ہونے پر طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے باغ جناح میں کچن گارڈننگ کی کلاسز کے3 مہینے مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 3مہینے کا شارٹ کورس کرنے والے طلباء نے اکتوبر سے دسمبر تک کچن گارڈننگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔

فارغ التحصیل ہونے والے 22 طلباء کو اسناد دی گئیں۔ تقریب میں سینئر انسٹرکٹر عبدالواحد سمیت 7 انسٹرکٹر،فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز میں ڈائریکٹر فلوری کلچر شاہد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جاوید اختر چیمہ،محمدارسلان،سینئر انجنیئر توصیف اخلاق اور غزل رحیم بھی موجود تھی۔ اس پروگرام کے تحت کچن گارڈننگ کے کورسز کسانوں کو بھی کرائے جاتے ہیں۔