لیسکو کے 135کے وی کی انڈر گراونڈ کیبل بچھانے کے منصوبہ کا آخری مرحلہ

لیسکو کے 135کے وی کی انڈر گراونڈ کیبل بچھانے کے منصوبہ کا آخری مرحلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہدندیم سپرا): لیسکو کا ایک سو بتیس کے وی کی انڈر گراونڈ کیبل بچھانے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا، کہتے ہیں اکتیس مارچ تک منصوبہ مکمل کر کے شہر کو دو ذرائع سے بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

لیسکو کا انڈر گراونڈ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے پر کام جاری ہے، لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے میگا پراجیکٹ کے کام کا جائزہ لیا اوراکتیس مارچ تک منصوبہ مکمل ہونےکی نوید سنا دی ہے، لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے بتایا کہ رائٹ آف وے کے مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دو ماہ کی تاخیر ہوئی، کمپنی ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 1 ارب روپے سے منصوبہ بنا رہی ہے ،منصوبے کے تحت شہر کے ایسٹ اور ویسٹ میں دو سرکٹ سے بجلی دی جا سکے گی۔

 پلان کے مطابق سنی ویو گرڈ سٹیشن کو میکلورڈ روڈ سے ملایا جا رہا ہے جبکہ میکلورڈ روڈ گرڈ سٹیشن کو قرطبہ گرڈ سٹیشن سے ملایا جائیگا، اس طرح میکلورڈ روڈ گرڈ سٹیشن کو دو ذرائع سے فیڈ کیا جا سکے گا، اس سے قبل میکلورڈ روڈ گرڈ سٹیشن کو صرف موچی گیٹ سے فیڈ کیا جا رہا ہے، لیسکو چیف نےمزید بتایا کہ منصوبہ مکمل ہونے پر لیسکو کے بیس سے زائد گرڈ سٹیشنز کو ریلیف ملے گا جبکہ این ٹی ڈی سی کے بند روڈ، راوی اور غازی سرکٹ پر لوڈ بیلسنگ ہو جائیگی جس سے ٹرپنگ میں واضح کمی آئیگی۔

مزید دیکھئے: